خواتین کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ ‘کوچ اور چیف سلیکٹر ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے
ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وومن ٹرائی اینگولر کرکٹ ٹورنامنٹ میں وومن کرکٹرز کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے وومن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اور چیف سلیکٹر جلال الدین ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے۔اس موقع پر ویمن ونگ کے سینئر جنرل منیجر شاہد اسلم بھی ملتان میں پہنچے۔اس دوران وہ قومی وومن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کی سلیکشن کریں گے۔