پی ایس ایل: لاہور قلندر اور بنک آف پنجاب کے مابین سپانسر شپ معاہدہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں شامل لاہور قلندر ٹیم اور بنک آف پنجاب کے درمیان سپانسر شپ معاہدہ طے پا گیا ہے اس سلسلہ میں گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں لاہور قلندر کے سربراہ رانا فواد نے بنک کے نمائندے تیمور افضل کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔رانا فواد کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ لاہور قلندر اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرئے گی۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملک کا بڑا پنجاب بنک ہمارے ساتھ ہاتھ ملا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پہلے دو ایڈیشن میں لاہور قلندر پنجاب کی واحد ٹیم تھی اب ملتان سلطان بھی پنجاب کی نمائندگی کرئے گی۔ اس موقع پر پنجاب بنک کے تیمور افضل کا کہنا تھا کہ بنک سپانسر کرنے کی پوزیشن میں آگیا۔