واپڈا انٹر یونٹ کبڈی سرکل ٹورنامنٹ کل ملتان میں شروع ہو گا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ کبڈی سرکل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گی ۔ کبڈی سرکل ٹورنامنٹ 15تا17فروری 2018ء ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ ملتان میں کھیلاجائیگا جس میں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کبڈی ٹیم کے ساتھ گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی (گیپکو)، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔سپورٹس آفیسر میپکو شرافت علی کے مطابق ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ میں کل15فروری کو منعقد ہوگی جس میں پیٹرن انچیف میپکو سپورٹس کمیٹی/چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری، صدر میپکو سپورٹس کمیٹی انجینئر شاہد حمید چوہان، سیکرٹری انجینئر علی اکرم گجر، منیجر میپکو کبڈی ٹیم لیاقت علی میمن اور دیگر افسران شرکت کریں گے۔ میپکو کبڈی سرکل ٹیم کا کیمپ کوچ پاکستان واپڈا کبڈی ٹیم چوہدری محمد حسین اور ہیڈ کوچ شاہد اقبال کی زیرنگرانی ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ میں جاری ہے ۔