مظفرگڑھ میں انٹرکالجیٹ و سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز
مظفرگڑھ (نامہ نگار) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام 24 ویں انٹر کالجیٹ سکولز بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ میں شروع ہو گئی اس چیمپئن شپ کا افتتاح پرنسپل پروفیسر خلیل الرحمن فاروقی نے کیا اور کہا کہ صحت مند معاشرہ کیلئے کھیلیں بہت ضروری ہیں ۔ دس کالجز اور آٹھ سکولوں کے اتھلیٹ اپنے جوہر دکھا رہے ہیں پہلے روز کالجز میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفرگڑھ اور ہائی سکولز میں گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول مظفرگڑھ کی واضح برتری حاصل ہے ۔ 14 فروری کو ڈاکٹر محمد شفیق تقسیم انعامات تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔