مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات، رانا محمد اسحاق کے والد اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چچا رانا نثار سپردخاک
پھولنگر + پتوکی (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) رانا محمد حیات خان‘ رانا محمد اسحاق خان‘ ریٹائرڈ میجر رانا لیاقت علی خان‘ رانا عارف خان ایڈووکیٹ کے والد اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان‘ رہنما پی ٹی آئی رانا محمد اسلم خان‘ رانا جہانداد خان‘ سابق ضلع ناظم قصور رانا امتیاز خان‘ پیپلزپارٹی کے رہنما رانا تنویر ریاض کے چچا ضلع قصور کے چیئرمین رانا سکندر حیات خان کے دادا‘ سابق چیئرمین بلدیہ پھولنگر رانا محمد نثار خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں لمبے جاگیر میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں ہزاروں سیاسی و سماجی افراد سمیت ایم پی ایز‘ ایم این ایز اور ترجمان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ رانا کاشف شوکت‘ رانا شرافت‘ رانا کرامت‘ رانا ذوالقرنین‘ امیدوار ایم پی اے 173 رانا سعید جمیل‘ ہیومن رائٹس پاکستان کے رہنما وقاص خان‘ وائس چیئرمین چودھری رشید‘ محمد عمران چودھری‘ جاوید سہوترا‘ عابد سحر‘ چودھری مدثر‘ سعید طاہر‘ شیخ عبیداللہ‘ نوید مسیح‘ سید مرتضیٰ‘ حافظ‘ حافظ قنبر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی کے حوالہ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر سید ثقلین شاہ بخاری نے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پتوکی نے بہترین سکیورٹی کے انتظامات کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر کو شاباش دی۔
سپردخاک