پہلا خواتین ٹی20 : بھارت نے پروٹیز کو 7 وکٹوں سے قابو کر لیا
ملتان ( سپورٹس ڈیسک) بھارت نے پہلے خواتین ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہر کر پانچ میچوں کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ ہنویز پارک پوچنسٹروم میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ ڈین وان نیکرک 38 میگنن ڈوپریز 31‘ سینرل لی 19 اور سنے لس نے 18 سکور کیا۔ نڈین ڈی کلیرک 23 اور حکوئے ٹریون 32 پر ناٹ آوٹ رہیں۔ بھارت کی نوجا پاٹل نے 2 وکٹ لئے۔ بھارتی ٹیم نے 7 گیندیں قبلں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔ متھالی راج 54 اور ویرا کرشنا مورتھی 37 پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ جمیعہ روڈریگز 37 اور سمرتی مندھانا نے 28 رنز بنائے۔