امن کوششوں کی غیر متزلز حمایت کرتے ہیں، پاکستان، بھارت، یو این مشن میں توسیع ناگزیر ہے: ملیحہ لودھی
نیو یارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے، پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔ پائیدارامن کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ مبصرین کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے۔ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے۔ امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کے لیے اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت میں مبصرین کی تعداد بڑھائے جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سے بڑاشراکت دار ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا مستقل امن کے لیے مسائل کی جڑ تک پہنچنا ہو گا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
ملیحہ لودھی