افغانستان: فضائی حملے، 43 طالبان ہلاک، 20 سے زائد زخمی، متعدد گاڑیاں، اسلحہ تباہ
کابل (آن لائن)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں43 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرازق نے بتایا کہ صوبہ قندھار کے ضلع ینش میں طالبان کیجانب سے ایک سکیورٹی چوکی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فضائی حملہ کیا جسکے نتیجے میں 43 طالبان ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا حملے کے نتیجے میں طالبان کی متعدد گاڑیاں‘ بھاری تعداد میں اسلحہ اور دیگر ہتھیار بھی تباہ ہوئے ۔طالبان نے حملے کی تصدیق نہیں کی۔
افغانستان