ڈپٹی کمشنر لاہور نے گارمنٹس سٹورز ٹرائی روم میں کیمروں کی چیکنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور، فیصل آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے لاہور کے تمام گارمنٹس سٹورز کے ٹرائی/چینج روم میں کیمروں کی چیکنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ دوسری طرف فیصل آباد میں معروف گارمنٹس سٹور کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے کے کیس پر تحقیقات جاری ہیں، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا، کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ نے کی۔ ملزم رضوان نے عدالت کو بتایا کہ کیمرہ نصب کرنے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ خاکروب فیاض نے دوران صفائی موبائل ڈبہ میں چھپایا تھا۔ میں نے ویڈیو نہیں بنائی تھی۔