ریلوے پھاٹکوں پر تعینات ملازمین کو موبائل سم اور ماہانہ بیلنس دینے کا فیصلہ
ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں میں ریلوے پھاٹکوں پر تعینات اپنے ملازمین کو موبائل سم اور ماہانہ بیلنس لے کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ ریلوے پھاٹکوں پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر پھاٹک پر تعینات ملازم کی طرف سے ڈویژنل کنٹرول روم میں رابطہ کرنے کے لئے اور ایک پھاٹک والے کی طرف سے دوسرے پھاٹک والے کو ٹرین کی پوزیشن بارے آگاہ کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان ڈویژن کے 381 ریلوے پھاٹکوں پر تعینات ملازمین کو موبائل سمیں اور ماہانہ 100 روپے کا بیلنس دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق موبائل رابطہ کار کے باعث ریلوے پھاٹکوں پر حادثات کی شرح نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔
موبائل سم