افغان حکومت کے الزامات بے بنیاد ہیں‘ ضیاء عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے سروپا الزام تراشی کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود سرد مہری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات افغان حکومت کے اس الزام کے رد عمل میں کہی جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے عرصے میں پاکستان کی جانب سے افغانستان کی حدود میں پانچ ہزار راکٹ فائر کئے گئے۔ سید ضیاء عباس نے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات کے نتیجے میں صورتحال میں بہتری کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
ضیاء عباس