کراچی‘ ٹریفک حادثات میں2 خواتین ہلاک‘ بچہ نالے میں ڈوب گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں دو خواتین ہلاک جبکہ کمسن بچہ نالے میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے سوات کالونی میںتیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر راہ گیر عورت60 سالہ نسیم بی بی زوجہ بنارس جان ہلاک ہوگئی۔ گلستان جوہر میں بسیرا اپارٹمنٹس کے نزدیک50 سالہ شبانہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی جبکہ منظور کالونی میں کمسن بچہ ڈھائی سالہ نجیب اللہ ولد رحمت اللہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔