منگھوپیر میں میاں بیوی قتل‘ لاشیں اسپتال منتقل
کراچی (کرائم رپورٹر) منگھوپیر میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو قتل کر دیا‘ مقتولین کی شناخت روزی خان اور زینب کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو خنجر یا کلہاڑیوں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچانے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔