اسٹیل ٹائون میں جھاڑیوں سے 10 روزہ پرانی لاش برآمد‘ تفتیش شروع
کراچی (کرائم رپورٹر) اسٹیل ٹائون میں معمر شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ آٹھ دس دن پرانی لاش جھاڑیوں سے ملی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت علی اکبر ولد عمر طیب کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً65 سال تھی تاہم اس کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے جناح اسپتال پہنچانے کے بعد اس بارے میں تفتیش شروع کردی گئی۔
اسٹیل ٹائون