امریکی قونصل جنرل کی وزیر اعلیٰ سے الوداعی ملاقات دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کراچی ( وقائع نگار ) امریکی قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ وہ اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد پاکستان سے امریکہ واپس جا رہی ہیں ۔ یہ ان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے الوداعی ملاقات تھی۔ اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔