ایک پارٹی کا جہاز کریش کر گیا‘ پیرنی کے تعویز دفن ہو چکے‘ طلال چوہدری
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج صرف تبصرہ یہ ہوگا کہ ایک پارٹی کا جہاز کریش کرگیا جہانگیر ترین پی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشین ہیں اور پی ٹی آئی کے باقی امیدواروں میں کوئی چنگچی،کوئی سائیکل ہے کوئی رکشہ ہے۔ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بس آج یہی بات ہوگی کیونکہ عمران خان کی موروثی سیاست اور پیرنی کے تعویز دفن ہو چکے ہیں، جب صحافی نے سوال کیاکہ سپریم کورٹ میں پی سی اوجج کون ہیں، کیا آپ بتانا پسند کریں گے تو مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے جواب دیاکہ یہ عدالتی معاملہ ہے اس پر عدالت میں ہی بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں سب پتہ چل جائے گا، یہ باتیں عدالت میں ہونگی، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صرف یہ کہاکہ اہل پاکستان کو لودھراںکی جیت مبارک ہو۔
طلال چوہدری