سیاسی نورا کشتی کرنے والوں نے کراچی کو لاوارث سمجھ رکھا ہے‘ ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاسی نوراکشتی کرنیوالوں نے کراچی کو لاوارث سمجھ رکھا ہے ،کراچی کے عوام لاوارث نہیں ہیں مسائل حل نہیں ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے ، دن بدن گھبیر مسائل میں اضافہ ہورہاہے ،سیاسی نوراکشی لڑنے والوں نے ہر دور میں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کیا ہے ،عوام کے ووٹ کا استحصال اور مذاق اڑایا جارہا ہے ،کراچی کبھی ملک کا خوبصورت اور ماڈل شہر ہوتا تھا ،آج کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں میں تبدیل ہوچکا ہے ،کراچی کے عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں شہر کے اکثریت علاقوں میں پانی آتا ہی نہیں ہے ،ٹینکرز مافیا شہر کا پانی فروخت کررہا ہے ۔ عوام روز کے کے بلند بانگ دعوﺅں سے عاجز آچکے ہیں شہری حکومت کام نہیں کرسکتی تو گھروں کو چلی جائے نئے لوگوں کو موقع فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو گھمبیر مسائل سے نجات دلائی جاسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام سے باربار قومیت کے نام پر ووٹ لینے والوں نے کراچی کو موہن جو دوڑو کے دور میں لے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی شہر کے مسائل حل نہیں ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔
ثروت قادری