وسیم اختر کی کرسی ڈگمگانے لگی‘ ایوان میں حمایت کم ہو گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم (پاکستان) میں پھوٹ پڑنے کے بعد بلدیاتی مینڈیٹ بھی تقسیم ہو گیا جس کے ساتھ میئر کراچی وسیم اختر کی کرسی ڈگمگانے لگی اور ایوان میں ان کی حمایت میں نمایاں کمی ہو گئی۔ اس کے ساتھ کے ایم سی کونسل میں اپوزیشن کے حوصلے نہ صرف بلند ہو گئے اور وہ اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں آ گئی۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ 304 کے ایوان میں میئر وسیم اختر کو 100 سے زائد کونسلروں کی حمایت حاصل ہے اور کھینچ تان کر یہ تعداد 130 ہو سکتی ہے لیکن آنے والے دنوں میں جب منظر نامہ بدلے گا تو فاروق ستار گروپ طاقتور ہو جائے گا اور میئر کراچی کی حمایت کم ہو جائے گی۔ اس بات کے امکانات کم ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) وسیم اختر کا ساتھ دے گی۔
وسیم اختر/ حمایت کم