ایم کیو ایم کے کس دھڑے کا ساتھ دیں کے ایم سی افسران بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسپورٹس کمپلیکس میں میئر کراچی کی جانب سے طاقت کے مظاہرے کے دوران کے ایم سی کے افسران بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور انہوں نے اس بات پر غور کیا کہ ایم کیو ایم کے کس دھڑے کا ساتھ دیا جائے۔ اس موقع پر طویل صلاح و مشورے ہوئے۔ ایک افسر نے تجویز دی کہ جو دھڑا کامیاب ہو۔ اس کا ساتھ دیا جائے ۔ اکثریت نے فاروق ستار کے حق میں ووٹ دیدیا۔
کے ایم سی افسران