متحدہ رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام
کراچی (کرائم رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام۔ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقع کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دیدی۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف درخواست گلشن اقبال تھانے میں جمع کرائی گئی جس میں ان پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لڑکی نے سٹی کورٹ میں بھی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی اور صارم برنی ٹرسٹ سے بھی رابطہ کیا۔ واقعہ کے بارے میں علم ہونے پر وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیئے جائیں گے۔
سلمان بلوچ الزام