قطر ٹینس،ماریہ شرا پووا پہلے ہی رائونڈ میںایونٹ سے باہر
قطر (آئی این پی)روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی رانڈ سے باہر ہو گئی ہیں، انہیں رومانیا کی مونیکا نے شکست دی۔ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی رانڈ میں روس کی ماریہ شرا پووا اور رومانیا کی مونیکا میں جوڑ پڑا۔روسی سٹار نے پہلے سیٹ میں زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے چھ چار سے کامیابی حاصل کی، رومانیا کی مونیکا نے ہمت نہ ہارتے ہوئے کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چار چھ سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی انہوں نے روس کی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر دوسرے رانڈ میں جگہ پکی کر لی۔