کلائوڈ طلب میں اضافہ اوریکل نے مزید توسیع کا اعلان کردیا
کراچی(کامرس رپورٹر) دنیا بھر میں کاروباری اور دیگر اداروں کی کارکردگی میں اضافہ کرنے والے اوریکل کلائوڈ کی زیادہ طلب کے باعث اوریکل نے اس میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اوریکل کلائوڈ انفرااسٹرکچر کو مزید توسیع دینے کے لیے اس میں 12 نئے ڈیٹا سینٹر مختلف ریجن میں لگائے گا اس کے علاوہ ایشیا، یورپ اور امریکا میں پہلے سے موجود اوریکل کلائوڈ کی خدمات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ اوریکل کے سی ای او، مارک ہرڈ نے کہا کہ ہماری سرمایہ کاری میں مزید اضافے سے ہمارے مارجن میں بھی اضافہ ہوگا۔