یورپی یونین کا غیر معمولی کارکردگی کے حامل صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) یورپی یونین نے ترقیاتی معاملات پر رپورٹنگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے صحافیوں کے لئے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین کے اسلام آباد مشن کے ایک اعلامیہ کے مطالبہ پرنٹ‘ آن لائن اور ملٹی میڈیا رپورٹیں صحافی 9 مارچ تک بھیج سکتے ہیں۔ غربت کے خاتمے‘ معاشی مسائل‘ ماحولیات کے موضوع پر غیر معمولی رپورٹیں دینے والے صحافی ایوارڈ کے مستحق ہوں گے۔