مردم شماری کے نتائج قوم کے سامنے لا ئے جا ئیں ، امریز حیدر
اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) بابائے پوٹھوار ملک امریز حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سپوت پوٹھوار وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے پر زور اپیل کرتے ہیں،مردم شماری کے نتائج قوم کے سامنے لائیں اور انتظامی بنیادوں پر چھوٹے صوبوں کے قیام کیلئے قومی اسمبلی سے قرار داد منظور کرائیں اور اپوزیشن جماعتیں ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوچھال خورد کلر کہار مسلم لیگ(ن) جدہ کے صدر تنظیم الاعوام جدہ کے صدر ملک محی الدین اعوان کے ڈیرے پر عمائدیں علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آج ہماری خوش بختی ہے اقتدار کا ہما ایک دفعہ پھر سپوت پوٹھوار کے کاندھے پر بیٹھ گیا ،صوبہ پوٹھوار کا قیام ہی ہماری آنے والی نسلوں کا بقاء ہے آج عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقے نہیں بنائے جا رہے بلکہ ذاتی مفاد کی خاطر آٹھ لاکھ آبادی کا ممبر قومی اسمبلی بنانا عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے جو قوم کسی طرح قبول نہیں کریگی ،اپنے حقوق کیلئے 36سال سے لڑ رہے ہیں صوبہ پوٹھوارکا قیام ہی میری زندگی کا مقصد ہے وزیر اعظم پاکستان خصوصی شفقت کریںپوٹھوار کے مسائل حل کریں۔