خوشحال اور پرامن بلوچستان پیپلز پارٹی کا خواب ہے‘ زرداری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن)، ُپی ٹی آئی، پختونخواہ عوامی ملی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی تشویش اور احساس محرومی کے محرکات کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہترین مستقبل کا نقشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال بلوچستان ترقی یافتہ اور پرامن بلوچستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا خواب ہے۔انشااللہ اس خواب کی ضرورت تعبیر ہوگی۔ آصف علی زرداری نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے مل کر کام کریں اور عوام تک یہ پیغام پہنچائیں کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے گی۔