وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کی نجکاری کے سٹرکچر کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نجکاری کمشن محمد زبیر نے کمیٹی کو ٹریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ این پی سی سی کے حصص کی فروخت کیلئے مالی مشیر کا تقرر کر دیا گیا۔ دریں اثناء اینٹی منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔ دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلاحی تنظیموں کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے قوانین وضع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔