ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے مداحوں کے لیے خوشخبری،ایکشن ہیرو نئی سائنس فکشن فلم وبلیوین میں جلوہ گر ہوں گے
ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم اوبلیوین کا دوسرا آفیشل ٹریلرریلیزکردیا گیا ہے،فلم میں ٹام کروز کمانڈرجیک ہارپر کا کر دار ادا کر رہے ہیں جوجدید اسلحے اورمشینری سے لیس ہو کر زمین کو تباہ کر نے والی خلائی مخلوق سے لڑتا ہے،سپرہٹ فلم "رائز آف دی پلینٹس آف ایپس" کے پروڈیوسر پیٹرچرنن اور ڈائلین کلارک کی زیرنگرانی بننےوالی اس فلم کےمرکزی کرداروں میں مورگن فری مین بھی شامل ہیں۔ سائنس فکشن اور ایکشن سے بھر پور اس فلم کو دنیا بھر میں بارہ اپریل کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا