امسال ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج کرینگے: پاکستان، سعودی عرب میں معاہدہ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) امسال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2013ءکا معاہدہ طے پا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی خورشید شاہ اور سعودی وزیر حج بندرالحجاز نے دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق اس سال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی عازمین حج فریضہ ادا کریںگے۔ 40 ہزار پاکستانی عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے۔