امر موسیٰ نے مصر کے پارلیمانی انتخابات موخّر کرنے کی تجویز دیدی
قاہرہ (اے پی پی)عرب لیگ کے سابق جنرل سیکریٹری امر موسیٰ نے مصر کے پارلیمانی انتخابات موخّر کرنے کی تجویز دیدی۔ عرب لیگ کے سابق جنرل سیکریٹری، جو حزب اختلاف کی پارٹی محاذ حفاظت وطن کے ایک رہنما بھی ہیں نے مصر کے حالات کوملکی انتخابات کرائے جانے کی خاطر نامناسب قرار دیا ہے کیونکہ ان کا ابھی وقت نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کرائے جانے سے پہلے تین کام کیے جانے چاہییں، مصری عدلیہ ان کی مکمل نگرانی کرے۔