پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 4 پیسے کی تیزی رہی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت فروخت 22.86 روپے سے بڑھ کر 22.90 روپے اور قیمت خرید 22.30 روپے سے بڑھ کر 22.34 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 23.35 روپے سے بڑھ کر 23.39 روپے اور قیمت خرید 21.39 روپے سے بڑھ کر 21.43 پر بند ہوئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38