چیئرٹی نائٹ اینڈ کمیونٹی ایوارڈ

Dec 14, 2024

عارف چودھری

برطانیہ کے شہر پینڈل کے عوامی مئیر چودھری محمد اسلم جوڑا نے  اپنی منتخب چئیرٹیز پینڈیل سائیڈ ھوسپیس اور آرمڈ سروسز سپورٹ گروپ کے لئے CURRY NIGHT and Community Award کا انعقاد دی مونی تھیٹر کلون میں کیا جس میں کمیونٹی کی بھر پور شرکت اور کمیونٹی  نے مئیر چئیریٹی کی فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا- رائفل ٹکٹس کے زریعے انعامات دئیے گئے - اور کمیونٹی کی خدمات پر مختلف شخصیتوں کو  مئیر کی جانب سے خصوصی  سرٹیفکٹیس دئیے گئے میوزک کا تڑ کا لگایا گیا -سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو سٹیونسن،شازیہ ملک ،سمیرا ، مسرت گروپ کے چئیرمین چودھری مسرت ،کمیونٹی لیڈر محمد علی بشارت ،کونسلر یاسر اقبال ،کونسلر محمد یونس ،شاھد کھوکھر مہر فاروق ،جاوید اقبال ، راجہ نجابت حسین ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ ،سابق مئیر محمد نجیب ،ڈاکٹر یونس پرواز ،مختلف کونسلز کے مئیرز شامل تھے -تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔
تقریب میں موجود شرکاء￿  کا کہنا تھا کہ مئیر پینڈل چودھری اسلم نے اپنی مئیر تعنیاتی کے دوران اپنی دو چیرٹیز کے لئے بھرپور فنڈ ریزنگ کی -چودھری اسلم نے پینڈل کی کمونٹی کے لئے ریکارڈ کام کئے -ان سے کمونٹی دن رات رابطہ کر سکتی ہے -اسی لئے  عوام کی جانب سے انہیں عوامی مئیر کا خطاب دیا گیا -اسی وجہ سے آج تمام کمونٹیز سے تعلق رکھنے وسلوں نے نا صرف شرکت کی بلکہ فنڈ ریزنگ میں بھر پور حصہ لیا -آج کی کامیاب مئیر فنڈ ریزنگ کا کریڈٹ مئیر چودھری اسلم کو جاتاہے -آخر میں  میزبان مئیر پینڈل چودھری اسلم نے نے تقریب میں موجود تمام مہمانوں کا مئیر فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا -اور مئیر کی جانب سے کمیونٹی کی خدمات پر دوسرے لوگوں کے علاوہ سینئر صحافی عارف چودھری ،مصطفی مغل ،مسرت گروپ کے چئیرمین چودھری مسرت،برطانیہ کے ممتاز کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ اور مسسز طاھر بشیر بیگ ،ڈاکٹر یونس پرواز اور مقامی کمونٹی لیڈر سمیرا کو بھی خصوصی تعریفی اسناد دی گئیں۔
پینڈل کونسل کے مئیر چودھری اسلم جوڑا کے کری نائٹ  چئیرٹی ڈنر میں کمیونٹی کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے مقامی سطع پر ضرورت مندوں کی بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جاتے ہیں -جو صحت مند معاشرے کی جانب اہم قدم ہے۔

مزیدخبریں