نبی مہربانؐ کی زندگی پوری امت کیلئے مشعل راہ ہے: ادریس شاہ زنجانی

Dec 14, 2024

لاہور(کلچرل رپورٹر) دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانیؒ کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے جامع مسجد شاہ زنجان میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب میںکہا نبی مہربان حضرت محمدؐ کی زندگی پوری امت کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپؐ لوگوں کی بڑی سے بڑی غلطیوں کو بھی معا ف فرما دیتے تھے۔ حضورؐ نے حضرت ابوذرؓ سے فرمایا اگر تم اپنی زبان پر قابو رکھو اور اچھے اخلاق اپنا لو تو پورے میدان محشرمیں تم جیسا ایک بھی نہیں ہوگا۔ سوائے اس کے جو یہ باتیں اپنا لے۔ پھر پوری زندگی حضرت ابوذرؓ نے وہ کرکے دکھایا۔

مزیدخبریں