ایم ار شاہد (تمغہ امتیاز) کی5 شاعروں، ادیبوں کے ساتھ ایک شام  

Dec 14, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان اور مرکز علم و فن پاکستان کے اشتراک سے میزبان ایم ار شاہد (تمغہ امتیاز) نے 5 شاعروں اور ادیبوں کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا۔ اقبال راہی، انوار قمر، ممتاز راشد لاہوری، سید احمد حسن زیدی اور محمد جمیل ہے۔ یہ منفرد تقریب اکیڈمی ادبیات پاکستان لاہور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر نذیر قیصر نے کی اور نظامت کے فرائض انیس احمد نے ادا کیے۔ میزبان ایم ار شاہد نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ ان 5 شاعروں ادیبوں میں اقبال راہی اور انوار قمر اچانک علیل ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔ باقی 3 شخصیات ممتاز راشد لاہوری، احمد حسن زیدی، محمد جمیل تقریب میں شامل تھے۔ ان تینوں کو ہار پہنائے اور تحفے میں اپنی تصانیف پیش کیں۔ صدارت اور نظامت کو بھی کتابیں پیش کیں۔

مزیدخبریں