وفاق اور صوبوں سے اسپیشل سیکرٹریز کی تقرریوں پر تحریری جواب طلب

Dec 14, 2022


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں سے اسپیشل سیکرٹریز کی تقرریوں پر تحریری جواب طلب کرلیاسپریم کورٹ میں وفاق اور صوبوں میں خصوصی سیکرٹریز کی تعیناتیوں کے معاملے پرکیس کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربرا ہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کی دورا ن سماعت ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے موقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخواہ نے جواب جمع کرا دیا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا اسپیشل سیکرٹری اور آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی کے الفاظ سے چڑ ہے۔خصوصی سیکرٹری کی تقرری گورننس کی بہتری کیلئے کی جاتی ہے اس کے باوجود اچھی گورننس تو نظر نہیں آتی خصوصی سیکرٹریز کی تعیناتیوں کیلئے کے جواز کا جائزہ لینگے۔آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کوئی کام نہیں کرتا۔کسی کیس میں افسران کو او ایس ڈی تعینات کرنے کے معاملہ کو بھی دیکھیں گے۔جس کے بعد عدالت نے ہدایت کی کہ باقی وفاق اور صوبے بھی جواب جمع کرا دیں اور کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
جواب طلب

مزیدخبریں