قومی دولت لوٹ کر ملک کنگال کرنیوالوں کی سیاست دفن  ہوچکی : اعظم حسین شاہ،سید سجاد

Dec 14, 2021

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ناظم سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے قومی دولت لوٹ کر ملک کو کنگال کرنیوالوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے اب ان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہے پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ ساز عوامی خدمت کی بناء پر 2013کے عام انتخابات میں بھرپور مینڈیٹ سے دوبارہ برسر اقتدار آئے گی، حکومت کے جلد جانے کی باتیں کرنیوالے منہ کی کھائیں گے اور موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ 

مزیدخبریں