انبیاء کرام کی ناموس کیلئے عالمی قانون سازی ناگزیر ہے:اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ انبیاء کرام کی ناموس کیلئے عالمی قانون سازی ناگزیر ہے،کوئی مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتا،صحابہ کرام نے ناموس رسالت کیلئے جانیں قربان کیں،صحابہ کرام حق و صداقت کا معیار اور رشد و ہدایت کا مینار ہیں،آج نسل نو کو اسلام کے ان درخشندہ ستاروں کی تعلیمات سے روشناس کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کل کے حریف مفادات کیلئے حلیف بن گئے ہیں،اپوزیشن کو دھرنوں اور لانگ مارچ کی بجائے پارلیمنٹ کے اندر بات کرنی چاہیے۔ملک اشتعال انگیز کارروائیوں اور ہنگاموں کا متحمل نہیں ہوسکتا،حکومت کو گرانا دیوانے کا خواب ہے،اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔