نوشہرہ میں سلنڈر دھماکا,خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی

نوشہرہ کے علاقے پبی میں سلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔نوشہرہ میں پبی کے علاقے میں اہلخانہ کی جانب سے ناشتہ تیار کرنے کیلئے چولہا جلانے پر سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے 8افراد زخمی ہوگئے جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر ناقص میٹریل سے تیار کیا گیا تھا۔