بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی, ہم جلد اس مسلہ کو دوبارہ اقوام متحدہ میں پیش کریں گے. چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام

چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے 122 دن ہوگئے،بھارت نے یو این قوانین کی خلاف ورزی کی،وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود اور میری کوشش ہے کہ اس مسئلے کودوبارہ اقوام متحدہ کی طرف لے کر جائیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں عدل و انصاف پر مبنی ہیں مگر بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی،تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ میں کشمیر ایشو اتنا نمایاں ہوا،کشمیر کے مسلہ پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے حالیہ الیکشن میں ڈومیسٹک پولیٹکس میں بھی کشمیر کی بات ہوئی،ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ بار ثالثی کی پیشکش کی، روس اور ہمارے تعلقات بہتر ہوتے جارہے ہیں،حکومت کہیں نہیں جارہی ، پانچ سال پورے کرے گی۔سید فخر امام نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے 122 دن ہوگئے،عالمی طاقتوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا رابطہ رہتا ہے ، ہم جلد اس مسلہ کو دوبارہ اقوام متحدہ میں پیش کریں گے.