جنر ل قمر جاوید باجوہ کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہدے ملاقات ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ، فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابو ظہبی پہنچے جہاں ان کی ملاقات متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ہوئی ۔شیخ محمد بن زید النہیان یواے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں، یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے موقع پر علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودے عرب کے دورے پر ہیں۔