وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم اور متعلقہ محکموں کی شبانہ روز محنت سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو کھول دیاگیا ہے- ایمرجنسی کی بندش کے باعث مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا-ایمرجنسی سروسز کی بحالی کے بعد مریضوں کوہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کا کام شروع کردیا گیاہے اورمیں اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں - انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے اور ہیلتھ پروفیشنلز سکیورٹی بل کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا-
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024