روس ، ڈسپنسری میں آتشزدگی ،1 شخص ہلاک، 7 جھلسے گئے

روس کے شہرٹومن میں ایک ادویہ ڈسپنسری میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور سات دیگر جھلس گئے۔روسی ہنگامی وزارت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔وزارت نے کہا کہ مقامی فائر بریگیڈ محکمہ کو مقامی وقت کے مطابق 01.00 بجے ایک ادویات ڈسپنسری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی اور کچھ ہی دیر میں انہوں نے آگ کو بجھا دیا۔