سلامتی کونسل کا عراق میں مظاہرین پر تشدد کے سلسلے میں اظہار تشویش

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے عراقی انتظامیہ سے حکومت کے خلاف پرامن طریقے سے احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے الزامات کی تحقیقات کرنی چاہئے۔سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ پرامن طریقے سے مظاہرے کرنا عوام کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نہتے مظاہرین کے قتل اور من مانے طریقے سے انہیں حراست میں لئے جانے کے لئے فکرمند ہے۔