جاپانی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ کا ویتنام سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور
جاپانی بحری سیلف ڈیفینس فورس کے سربراہ نے سمندروں میں چین کی موجودگی کے تناظر میں ویتنام کی بحریہ کے ساتھ زیادہ مضبوط تعلقات اور تعاون پر زور دیا ہے۔زیرِ آب باقی رہ جانے والی بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے گزشتہ روز بحری سیلف ڈیفینس فورس نے سرنگیں صاف کرنے والے جہاز بنگو پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ جہاز مرکزی ویتنام کی دانانگ بندرگاہ پر خیر سگالی طور پر لنگر انداز ہے۔تقریباً 30 غوطہ خوروں اور ویتنامی بحریہ کے ارکان نے ورکشاپ میں شرکت کی۔بحری سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ ایڈمیرل ہیروشی یامامورا نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا میں ویتنام جاپان کے لیے اہم ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پر امید ہیں۔گزشتہ 6 سال میں جاپانی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ کا یہ پہلا دورہ ویتنام ہے۔