سعودی عرب کے صوبے جازان میں 1600 میٹر کی بلندی پر کافی کے 13 ہزار سے زیادہ پودے موجود ہیں۔سعودی عرب میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے ملک میں کافی کی کاشت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف علاقوں کا سفر کیا ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے جازان صوبے میں الدائر ضلع کے پہاڑوں پر پڑاو ڈالا۔ یہ مقام سطح سمندر سے 1600 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ مذکورہ پہاڑی علاقے میں چٹانوں کے بیچ زرعی اراضی میں کافی کے 13 ہزار سے زیادہ درخت موجود ہیں۔الدائر کے لوگ کافی کے کھیتوں کا بہت خیال رکھتے ہیں کیوں کہ اس کے پودوں کو بلند علاقوں میں گرم ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں "رید مریم کا مقام کافی کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین جگہ شمار ہوتی ہے۔ یہاں پر کاشت ہونے والی کافی کی کوالٹی عالمی معیار کے لحاظ سے اعلی درجے کی ہوتی ہے۔کافی کے درخت کا شمار عمر دراز درختوں میں ہوتا ہے جن میں بعض درختوں کی عمر 400 سال سے بھی زیادہ تک پہنچ جاتی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024