وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کادورہ کررہے ہیں جس میں وہ سعودی عرب سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال میں حالیہ تبدیلیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاکہ وزیراعظم کایہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اوروفود کے تبادلوں کاحصہ ہے۔