شاہ محمود قریشی سے بنگلہ دیش کیلئے نامزدہائی کمشنرعمران احمد صدیقی کی ملاقات
اسلام آباد/ سٹاف رپورٹر/ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔وزیرخارجہ نے عمران احمد صدیقی کو بطور ہائی کمشنر تقرری پرمبارک باد دیتے ہوئے انھیں حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے بارے میں ہدایات دیں۔ہائی کمشنر نے یقین دلایا کہ حکومت نے ان پر جس اعتماد کااظہار کیا ان پر وہ اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئ کار لاتے ہوئے پورا اتریں گے۔