سنگین غداری کیس ،لاہور ہائیکورٹ کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سنگین غداری کیس لاہور ہائی کورٹ کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ اس سے پہلے اسلا م آباد ہائیکورٹ کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھادرخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو خصوصی عدالت کی کارروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ واضح کر چکی کہ خصوصی عدالت ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں، لاہور ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت غیر آہینی اور سپریم کورٹ احکامات کیخلاف ہے،سپریم کورٹ پرویز مشرف کے حقوق کا تحفظ اپنے احکامات میں کر چکی، مفرور ہونے کے باعث پرویز مشرف کا حق دفاع ختم ہوچکا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری احکامات کو کالعدم قرار دے درخواست لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے سابق صدر توفیق آصف نے دائر کی ہے۔