ایئر سربیا نے استنبول کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کر دیں
بلغراد (اے پی پی) سربیا کی فضائی کمپنی ایئر سربیا نے ترک شہر استنبول کے لئے دوبارہ اپنی پروازیں شروع کر دیں۔ ترک نشریاتی ادرے کے مطابق سربیا کے دارالحکومت بلغراد اور استنبول کے درمیان اب پیر بدھ اور جمعہ کو پروازیں چلیں گی۔ایئر سربیا نے مزید بتایا کہ 29 مارچ 2020 سے ان پروازوں کی تعداد ہفتے میں 7 ہو جائے گی۔