سعودی عرب فلوریڈا واقعہ کی تحقیقات میں امریکہ کی مدد کرے گا:شہزادی ریما
ریاض (این این آئی)امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کل جمعرات کے روز فلوریڈا کے بنساکولا فضائی اڈے کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں گذشتہ ہفتے ایک نا خوش گوار واقعے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور امریکی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ سعودی حکومت اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔خیال رہے کہ فلوریڈا ریاست کے پنسا کولا ایئربیس پر گذشتہ ہفتے ایک سعودی زیر تربیت اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی فوجیوں کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کردیا تھا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔شہزادی ریما نے اپنے دورے کے دوران امریکی حکام کو یقین دہانی کرائی وہ فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کی جامع تحقیقات میں امریکا کی مدد کریں گے۔