ایک تصویر ایک کہانی……
عباس مصری شاہ کا رہائشی ہے۔ اس کی عمر چالیں کے قریب ہے۔ عباس فرنیچر کا کاریگر ہے جو صوفہ سیٹ بنانے کا ماہر ہے۔ عباس کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی یہ مختلف گھروں اور کارخانوں میں ٹھیکیداری کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ صوفے کا کپڑا بہت مہنگا ہو چکا جو غریب کی پہنچ سے باہر ہے۔ عباس لکڑی سپرنگ اور کپڑا خود ہی لگاتا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ پہلے لوگ صوفہ سیٹ مرمت کروا لیتے تھے اب رواج آ گیا ہے کہ پرانے صوفے دے کر لوگ نئے صوفے لے لیتے ہیں جس کی وجہ سے مزدوری کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔ بس ا ﷲ پاک رزق دے دیتا ہے۔ گزارے لائق رقم ضرور مل جاتی ہے۔(فوٹو: عابد حسین)